اصلاحاتی پروگرام کے افسران نے ناگزیر وجوہات کے باعث 11  اضلا ع کے دورے ملتوی کردیئے

 اصلاحاتی پروگرام کے افسران نے ناگزیر وجوہات کے باعث 11  اضلا ع کے دورے ملتوی ...

  



پشاور(سٹی رپورٹر)محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا کی جانب سے اصلاحاتی پروگرام کے افسران نے ناگزیر وجوہات کے باعث 5قبائلی اضلاع سمیت 11اضلاع کے دورے ملتوی کر دیئے۔ محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات میں اصلاحات لانے کیلئے خصوصی یونٹ قائم کیا گیا ہے اور یونٹ کے افسران نے قبائلی اضلاع خیبر، جنوبی وزیرستان، اورکزئی، کرم، شمالی وزیرستان، پشاور، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت ٹانک اور بنوں کا دور ہ کرنا تھا دورہ کا مقصد مذکورہ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات، بلدیاتی نظام اور محکمہ بلدیات کی دیگر سرگرمیوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے ساتھ ملاقاتیں کرنے سمیت اہم اجلاس منعقد کئے جانے تھے تاہم اب مذکورہ تمام دورے ملتوی کر دیئے گئے ہیں 

مزید : پشاورصفحہ آخر