تہکال کے رہائشی گل محمد نے بھائیوں سے اپنا مکان وگزار کرانے کیلئے  اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل

تہکال کے رہائشی گل محمد نے بھائیوں سے اپنا مکان وگزار کرانے کیلئے  اعلیٰ ...

  



پشاور(سٹی رپورٹر)تہکال کے رہائشی گل محمد نے بھائیوں سے اپنا مکان وگزار کرانے کیلئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں صحافیوں کو فریاد سناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گڑھی بلوچ میں 1991میں 3مرلہ مکان خریدا تھا جو میری تمام جمع پونجی تھی انہوں نے کہا کہ میں اسی دوران روزگار کے سلسلے میں دوسرے شہر گیا تھا جبکہ میرے بھائیوں نے 2008میں جعلی کاغذات بنا کر گھر اپنے نام کیا جبکہ دو مرلہ فروخت بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ گھر  کے اصلی  کاغذات  میرے پاس موجود ہے جبکہ میرے بھائیوں نے میرے گھر پر قبضہ کیا ہوا ہے۔انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ بھائیوں سے میری جائیداد وگزار کر کے مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر