ڈیرہ،تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

ڈیرہ،تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) کنوڑی اڈا کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 18سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ 20سالہ نوجوان زخمی ہوگیا، کلاچی پولیس نے متوفی نوجوان کے والد کی رپورٹ پر نامعلوم ٹرک ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی کے علاقہ کنوڑی اڈا کے قریب یوسف ڈیزل ایجنسی کے سامنے تیز رفتار ٹرک راکٹ نمبر LES-6116 کے ڈرائیور نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹر سائکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار18سالہ حیدر سلیمان ولد محمد جہانگیر سکنہ خانو ضلع ٹانک موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کے ہمراہ سوار 20سالہ محمد آصف ولد فاروق سکنہ ٹانک شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ کلاچی پولیس نے متوفی حیدر سلیمان کے والد کی رپورٹ پر نامعلوم ٹرک ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر