ڈیرہ،گھر کی دیوار گرنے سے 2 خواتین جاں بحق

ڈیرہ،گھر کی دیوار گرنے سے 2 خواتین جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) علاقہ کوکار میں گھر کی دیوار تعمیر کے دوران دیوار گرنے سے دو خواتین ملبے تلے آکر جاں بحق ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں گاؤں کوکار میں تسلیم بی بی زوجہ عبدالطیف اور آسیہ بی بی زوجہ ریاض اپنی مدد آپ گھر کی دیوار تعمیر کر رہی تھیں کہ اس دوران اچانک زیر تعمیر دیوار آن پر آگری جس کے نتیجے میں دونوں خواتین ملبے تلے دب گئیں۔ واقعہ کی اطلاع پر اہل خانہ اور محلہ داروں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے دونوں خواتین کو ملبے سے نکالا تاہم دونوں خواتین دم گھٹنے اور زخمی ہونے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ چکی تھیں۔