پرویز خٹک خود مینڈیٹ چور ہیں،اختیار ولی خان

پرویز خٹک خود مینڈیٹ چور ہیں،اختیار ولی خان

  



پشاور(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے ترجمان اختیار ولی نے کہا کہ 126دن دھرنا نے والوں ک اپنی برداشت دو دن سے زیادہ نہیں جبکہ سیاسی جماعتوں سے فرغون کے لہجے میں بات کرنے والوں کا انجام غلط ہوگا پرویز خٹک خود مینڈیٹ چور ہے اپنا حلقہ کھول کے دکھا دے ترجمان اختیار ولی نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک کے پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے مزید کہاکہ پرویز خٹک شہبازشریف کو مشورے دینے کی بجائے اپنی گریبان میں جھانک کر 7 سالہ کارکردگی بتائیں۔اخیار ولی نے کہا کہ 2018کے الیکشن میں عوامی مینڈیٹ چوری ہوا اسی لئے کوئی جماعت نتائج تسلیم نہیں کرتی موجودہ حکومت کی وزیروں،مشیروں کی فوج ظفر کو بات کرنے سے پہلے اپنا دھرنا یاد رکھیں 

مزید : پشاورصفحہ آخر