ایڈورڈ کالج پشاور سٹوڈنٹس کونسل کے وفد کی ناظم آئی جے ٹی سے ملاقات

ایڈورڈ کالج پشاور سٹوڈنٹس کونسل کے وفد کی ناظم آئی جے ٹی سے ملاقات

  



پشاور(سٹی رپورٹر)ایڈورڈ کالج پشاور سٹوڈنٹس کونسل کے وفد کا ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پشاور وسیم حیدر سے دفتر جمعیت میں ملاقات۔ملاقات میں ایڈورڈ کالج میں طلبہ کو درپیش مسائل پر بات چیت ہوئی۔ناظم اسلامی جمعیت طلبہ وسیم حیدر نے طلبہ کے مسائل کے حل میں بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر انھوں نے گزشتہ روز ایڈورڈ کالج کے طلبہ پر تشدد کی بھی مزمت کیں۔وسیم حیدر نے ایڈورڈ کالج کے چئرمین گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے مطالبہ کیا کہ وہ کالج کے مسائل حل کرنے کیلئے عدالتی فیصلہ کے مطابق فوری اقدامات کریں اور طلبہ کو پرامن تعلیمی ماحول فراہم کریں۔انھوں نے کہا کہ ایڈورڈ کالج کے اعلی تعلیمی معیار کو متاثر کرنے اور طلبہ کو ٹارچر کرنے خلاف گورنر خیبر پختونخوا پرنسپل سمیت دیگر ذمہ داران کیخلاف فوری ایکشن لیں۔وسیم حیدر نے کہنا کہ اگر زیادہ طلبہ کے تعلیمی ماحول کو بہتر کرنے کیلئے اقدامات نہیں کیے گئے تو اسلامی جمعیت طلبہ اس کے خلاف بھرپور احتجاج کریگی اور طلبہ کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے حکومت کو مجبور کریگی۔ملاقات میں ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پرائیوٹ سیکٹر فضل واحد بھی موجود تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر