وانا میں مرکز برائے بحالی جسمانی معذوراں کے نام سے مرکز قائم

وانا میں مرکز برائے بحالی جسمانی معذوراں کے نام سے مرکز قائم

  



پشاور(سٹی رپورٹر)الیون کورہیڈکوارٹر اور فاٹا ڈیسیبل ویلفیئر آرگنائزیشن نے چل فاونڈیشن کے تعاون سے قبائلی ضلع جنوبی وزیر ستان کے صدر مقام وانا میں ”مرکز برائے بحالء جسمانی معذوران“ کے نام سے مرکز قائم کیا جس نے باقاعدہ کام شروع کردیا۔ اس حوالے سے فاٹا ڈیسیبل ویلفئیر آرگنائزیشن کے چیئرمین عرفان اللہ جان نے کہا کہ اس مرکز میں جنگ کے نتیجے میں اور قدرتی طور پر معذور افراد کی جسمانی بحالی کیلئے کام کیا جائے گا۔یکم نومبر کو اس مرکز میں رجسٹریشن کے عمل کا افتتاح اے سی وانا امیر نواز صاحب نے کیا اور اب اس میں خصوصی افراد کے باقاعدہ رجسٹریشن کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے۔فاٹا ڈیسیبل ویلفیئر آرگنائزیشن نے قبائلی اضلاع میں جنگ اور قدرتی طور پر معذور افراد سے وعدہ کیا تھا کہ ان کیلئے ہر ضلع میں جسمانی بحالی کیلئے مرکز قائم کیا جائے گا جس میں الیون کورہیڈکوارٹرنے بھرپور ساتھ دیا اور”چل“ تنظیم نے خصوصی تعاون کیا۔ انہوں نیکہا کہ تمام قبائلی اضلاع میں تمام جسمانی معذور افراد کو مصنوعی پاوں اور ہاتھ لگانے سمیت دیگر ضروریات پوری کرنے کیلئے اس طرح کے مراکز قائم کئے جائیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر