پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل رستم کا اجلاس

پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل رستم کا اجلاس

  



رستم(نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل رستم کا اجلاس زیر صدارت صدر محمد اسلام حجرہ افتخار ممبرتاشقند میں منعقد ہوا جس میں کابینہ کے عہدیداران، محلہ جات کے تنظیموں کے علاوہ کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اجلاس میں تیز گام ایکسپریس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے مغفرت اور زخمیوں کے صحت یابی کے لئے شروع میں اجتماعی دعا مانگی گئی جس کے بعد فورم اوپن ہو گیا اور کارکنان نے تنظیمی امور پر اپنے رائے اجلاس میں پیش کئے بعد ازصدر محمد اسلام نے عہدیداران اور کارکنان کے سامنے تمام منظور کردہ ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بحث کی اور جس منصوبوں پر کام جاری ہے اس سے کارکنان کو آگاہ کیا صدر نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ایم پی اے طفیل انجم نے کارکنان سے جنرل الیکشن مہم کے دوران جو وعدے کئے اس کو سامنے رکھ پی کے 49میں کام ہو رہا ہے وہ کارکنان کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائینگے رکاوٹیں ہر جگہ ہوتی لیکن باترتیب یونین کونسل رستم کے تمام مسائل بہت جلد حل کرنے کے لئے کوشاں ہے اور تمام معاملات سے کارکنان کو وقت بوقت آگاہ کیا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر