ریٹائرمنٹ پالیسی میں تبدیلی،ٹیچرز ایسوسی ایشن کی ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر
پشاور(سٹی رپورٹر)آل پرائمری ٹیچر ایسو سی ایشن خیبرپختونخوا نے صوبائی حکومت کی جانب سے ریٹائرمنٹ پالیسی میں تبدیلی کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر دی ہے ایسو سی ایشن کے صوبائی صدر عزیزاللہ خان نے سپریم کورٹ کے سنئیر ایڈوکیٹ معظم بٹ کی توسط سے رٹ دائر کی ہے۔عزیزاللہ خان کے مطابق تینوں صوبوں بشمول وفاق میں سول سروسز رولز جو 1973کے ائین کا حصہ ہے وہ نافذ ہے جبکہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے اس میں تبدیلی کر کے پری میچور ریٹائرمنٹ کیلئے 55سال کی عمر کی قدغن رکھ دی ہے جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے اس نئی پالیسی کو سرکاری ملازمین اور محکموں کے ریفارمز کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر حسین بھی مسترد کر چکے ہے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین اور اساتذہ کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک قابل مذمت ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ائین پاکستان میں دئے گئے حقوق حاصل کرنے کیلئے ائینی اور قانونی طریقے سے لڑیں گے۔