ڈیرہ،سرکاری اراضی قابضین سے واگزار

ڈیرہ،سرکاری اراضی قابضین سے واگزار

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کی ہدایات اور حکومتی پالیسی کے تناظر میں اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن(ر) عون حیدر گوندل کا سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کرانے کیلئے شور کوٹ میں گرینڈ آپریشن،کروڑوں روپے مالیت کی 220کنال سرکاری اراضی قابضین سے واگزار کراکے اپنی نگرانی میں بھاری مشینری کی مدد سے زمین ہموار کراکے حد بندی کرادی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری اراضیات کو ناجائز قابضین سے واگزار کرانے کی پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر کیپٹن(ر) عون حیدر گوندل نے محکمہ مال اورپولیس کے ہمراہ شور کوٹ کے علاقہ میں کروڑوں روپے مالیت کی 220کنال سرکاری اراضی قابضین سے واگزار کرانے کیلئے گرینڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران عرصہ دراز سے ناجائز قابضن کے تسلط میں آنے والی قیمتی سرکاری اراضی کی علاقہ تحصیلدار، پٹواری اور دیگر سرکاری اہلکاروں کی موجودگی میں سرکاری اراضی پر موجود فصل اور دیگر تجاوزات کا خاتمہ کراتے ہوئے زمین کو ہموار کراکر سرکاری اراضی کی حد بندی کردی گئی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر