منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بھاری مقدار میں منشیات برآمد

منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بھاری مقدار میں منشیات برآمد

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مختلف کاروائیوں کے دوران دو منشیات سمگلر ز گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان موٹر کار اور سواریوں کی گاڑی کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ تھانہ پشتخرہ اور تھانہ چمکنی پولیس نے ناکہ بندیوں پر دھر لیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی موٹر کار بھی تحویل میں لے لی گئی ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ محمد اشفاق کو با خبر زرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی، اطلاع کو مصدقہ جان کر شہر کے تمام داخلی راستوں کی نگرانی سخت اور سپیشل ناکہ بندیاں قائم کرنے کی ہدایت کی گئی جس کے دوران اے ایس پی حیات آباد حسن جہانگیرکی نگرانی میں ایس ایچ او پشتخرہ عبد اللہ جلال پولیس ٹیم کے ہمراہ عمر گل روڈناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک کار نمبر 1864کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑٹی کے خفیہ خانوں سے5 کلوگرام کے قریب چرس برامد کرکے ملزم تیمور شاہ ولد سید احلد شاہ کو گرفتار کرلیا،جبکہ دوسری کاروائی کے دوران اے ایس پی چمکنی خانزیب خان کو اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ چمکنی واجد خان نے پولیس نفری کے ہمراہ موٹر وے ناکہ بندی کے دوران سواریوں کی گاڑی کو روک کر جس میں موجود مشکوک شخص کی تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے 3 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم گل واحد ولد شاہ بہرام کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی موٹر کار بھی پولیس تحویل میں لے کر مقدمات درج کر لی گئی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر