ڈیرہ، چنگ چی رکشوں اور  ریڑھی بانوں کیخلاف آپریشن 

ڈیرہ، چنگ چی رکشوں اور  ریڑھی بانوں کیخلاف آپریشن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور خان بنگش کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے اندرون شہر ٹریفک کے مسائل کے خاتمہ کیلئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر لیاقت علی اور سٹی پولیس کے ہمراہ چنگ رکشوں اور ریڑھی بانوں کیخلاف آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران ٹریفک پولیس نے درجنوں ریڑھی بانوں کو بازاروں سے ہٹوا دیا۔ پولیس کے اس کامیاب آپریشن کے بعد اندرون شہر کے تمام بازار کشادہ نظر آنے لگے اور مختلف علاقوں سے آئے خریداروں نے پرسکون ماحول میں اپنی خریداری کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور خان بنگش نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے پولیس دن رات کوشاں ہے، علاقے میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے پولیس ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ کسی کو بازاروں میں ٹریفک کے نظام میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے۔