پشاور،سٹی پٹرولنگ فورس کی کارروائی، مشکوک مسلح شخص گرفتار

پشاور،سٹی پٹرولنگ فورس کی کارروائی، مشکوک مسلح شخص گرفتار

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) سٹی پٹرولنگ فورس کے اہلکاروں نے گلبہار کے علاقہ صابرینہ شادی ہال کے قریب ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا جسے مزید کارروائی اور تفتیش کے لئے تھانہ گلبہار منتقل کر دیا گیاتفصیلات کے مطابق سٹی پٹرولنگ فورس نے شہر میں امن و امان کے قیام میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ حادثات کی صورت میں مصیبت زدہ افراد کی بھی مدد کی ہے اسی طرح گزشتہ روز سٹی پٹرولنگ فورس کے جوان تھانہ گلبہار کی حدود صابرینہ شادی ہل کے قریب معمول کی گشت پر تھے کہ اس دوران ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر کے تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے ایک عدد پستول برآمد کر لی جس کی شناخت خلیل احمد ولد عبد الحمید کے نام سے ہوئی، جسے مزید کارروائی کی خاطر تھانہ گلبہار منتقل کر دیا گیا جہاں دوران تفتیش اس سے اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر