پشاور میں تعلیمی اداروں کے باہر غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء کی فروخت جاری

پشاور میں تعلیمی اداروں کے باہر غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء کی فروخت جاری

  



پشاور(سٹی رپورٹر)صوبائی دارالحکومت پشاور میں تعلیمی اداروں کے باہر غیر معیاری اور مضرصحت اشیاء کی فرخت جاری ہے جسکی وجہ سے بچوں میں مختلف امراض پھیلنے کا خدشہ ہے جبکہ انتظامیہ اس حوالے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔شہر کے مختلف سکلوں اور کالجوں کے باہر غیر معاری اور مضر صحت جنمیں  چیپس،پکوڑے اور دیگر خواراک کی اشیاء شامل ہے کی فروخت میں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے جسکی وجہ سے بچوں میں مختلف مہلک امراض پھیلنے کا خطرہ ہے۔ماہرین کے مطابق ہر 14میں سے پانچوں بچہ غیر معاری خواراک  کی وجہ سے بیماری میں مبتلا ہو رہا ہے کیونکہ غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء بچوں کے قوت مدافعت کو کمزور کرتا ہے جو مختلف امراض کا باعث بنتا ہے۔تعلیمی اداروں کے باہر اشیاء کی فروخت پر ضلعی انتظامیہ اور تعلیمی اداروں کی انتظامیہ تا حال کوئی موثر کاروائی نہیں کر سکے جبکہ شہر میں بڑے بڑ ے تعلیمی اداروں میں غیر معاری اور مضر صحت اشیاء کی فروخت عروج پر ہے جو ضلعی انتظامیہ اور دیگر متلقہ حکام کیلئے ایک چیلنج بنا ہوا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر