پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع مردان کے زیر اہتمام سپورٹس گالا کا آغاز 

پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع مردان کے زیر اہتمام سپورٹس گالا کا ...

  



مردان(بیورورپورٹ) پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع مردان کے زیر اہتمام سپورٹس گالا کا آغاز مردان سپورٹس کمپلیکس میں ہوا۔ افتتاحی تقریب میں مختلف سکولز کے بچوں نے مارچ کرکے گالا کا آغاز کیا۔ تقریب میں ممبران صوبائی اسمبلی ظاہر شاہ خان، عبدالسلام آفریدی، پرائیویٹ سکول کے صوبائی صدر سلیم خان سینئر نائب صدر عطاء الرحمان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری آنس تکریم کاکا خیل اور سابق ضلع ناظم احتشام خان ایڈوکیٹ نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان گرامی نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز کا تعلیم عام کرنے میں بڑا کردار ہے۔  نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ تنظیم کے ذمہ داران ضلعی صدر نصیر آفریدی، نائب صدر ندیم شاہ، جنرل سیکرٹری تاج ملوک اور دیگر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اعلیٰ تعلیم کی فراہمی میں ان کی سرپرستی کریں۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس گالا دو ہفتوں تک جاری رہے گا جس میں ضلع بھر کے مختلف سکولزکے تین ہزار سے زائد بچے مختلف مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ سپورٹس گالا میں کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، بیڈمنٹن، والی بال ٹک آف وار اتھلیٹیکس کے ساتھ حسن قرآت، نعت خوانی اور اردو و انگلش میں تقریری مقابلے بھی ہوں گے۔ سپورٹس گالا میں مجموعی طورپرتین ہزار چارسو پچاس کھلاڑی شریک ہیں۔ سپورٹس گالا کا اختتامی تقریب بھی کیا جائے گا جس میں جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر