ٹرک میں چھپ کر فرانس میں داخل ہونے والے 31 پاکستانی گرفتار
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹرک میں چھپ کر غیرقانونی طورپرفرانس میں داخل ہونے والے 31 پاکستانیوں کو میری ٹائم سیکیورٹی فورس نے گرفتار کرلیا۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق فرانس کے جنوب مشرقی علاقے ایلپیس میں میری ٹائم سیکیورٹی فورس نے تلاشی کے دوران ٹرک کے کنٹینر میں چھپے 31 افراد کو گرفتار کرلیا۔ میری ٹائم حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے تمام افراد پاکستانی ہیں جب کہ ٹرک کے پاکستانی ڈرائیور کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئیا فراد اٹلی کے راستے فرانس میں داخل ہوئے تھے جن میں 15 سال تک کے 3 نوجوان لڑکے بھی شامل ہیں۔فرانسیسی حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے تمام افراد کو 2015 میں ہونے والے ایک بارڈر کنٹرول معاہدے کے تحت واپس اٹلی کے حوالے کردیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات کی جاری ہیں تاکہ غیرملکی تارکین وطن کو غیر قانونی طور پر فرانس میں داخل کرنے والے گروہ کو پکڑا جاسکے جب کہ ٹرک ڈرائیور کو بارڈ پولیس کے حوالے کیاگیا ہے جس پر قانون کے مطابق مقدمہ چلایا جائے گا۔
پاکستانی گرفتار