دوستوں کی کامیابی پر خوشی ہوتی ہے، آغا سکندر خان

  دوستوں کی کامیابی پر خوشی ہوتی ہے، آغا سکندر خان

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارو ماڈل آغا سکندر خان نے کہا ہے کہ کبھی کسی سے حسد نہیں کی اوردوستوں کی کامیابی پر خوشی ہوتی ہے،آج تک جتنا بھی کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں،میری کوشش ہوتی ہے کہ ایسا کوئی کام نہ کروں جس سے میرا کیرئیر داغدار ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں دوسروں کی کامیابی پرہمیشہ خوش ہوتا ہوں اور کبھی کسی سے حسد نہیں کی۔ میرے ساتھ کئی مواقعوں پر یہ معاملہ ہوا ہے لیکن میں اس طرح کی چیزوں کو نظر انداز کر دیتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر یہ مقام حاصل کیا ہے جسے بر قرار رکھنے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتاہوں۔

مزید : کلچر