گلوکار جاوید بشیر کے نوجوان بیٹے جنید بشیر کا گیت”پیا“ لانچ

  گلوکار جاوید بشیر کے نوجوان بیٹے جنید بشیر کا گیت”پیا“ لانچ

  



لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار جاوید بشیر کے نوجوان بیٹے جنید بشیر کا گیت”پیا“ لانچ کردیا گیا۔اس مناسبت سے تقریب کا اہتمام مقامی کیفے میں کیا گیا جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے شرکا میں پی ٹی وی پروڈیوسر سید محسن جعفر،پروڈیوسر نعیم الحسن،گلوکار ولی حامد علی خان، سارہ بلوچ،سید وصی شاہ اور استاد طافو خان سمیت بہت سے دیگر لوگ شامل ہیں۔اس موقع پر جاوید بشیر نے اپنے بیٹے اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ پرفارم کیا جسے حاضرین نے بہت پسند کیا جبکہ جاوید بشیر کا کہنا تھا کہ ا?ج کا دن ان کے لئے ہمیشہ یادگار رہے گا کیونکہ اپنے بیٹے کو اس طرح دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے۔ جنید بشیر کا کہنا تھا کہ والد ہی میرے آئیڈل ہیں اورمیں جس مقام پر ہوں انہی کی وجہ سے ہوں۔ جنید کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ ہمارا خاندان کلاسیکل گائیکی کی وجہ سے مشہور ہے اور میں نے بھی اسی سے آغاز کیا ہے لیکن میں موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق راک اور پاپ بھی گانے کا خواہش مند ہوں۔استاد طافو کا کہنا تھا کہ جاوید بشیر کے بعد ان کے بیٹے کی کامیابی پر بہت خوش ہوں۔ولی حامد علی خان کا کہنا تھا کہ جنید بھی اپنیو الد کی طرح کامیابی ضرور حاصل کرے گا۔وصی شاہ اور دیگر افراد نے بھی جنید بشیر کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مزید : کلچر