رابی پیرزادہ کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی درخواست

  رابی پیرزادہ کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر اپنی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دیدی۔دو روز قبل گلوکارہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس کے چرچے اتنے ہوئے کہ ان کے نام کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔ گلوکارہ نے خاموشی توڑتے ہوئے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو کارروائی کے لئے درخواست دے دی ہے۔رابی پیرزادہ نے درخواست میں کہا ہے کہ تحقیقات کی جائیں کہ سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیوز کس نے اپ لوڈ کی ہیں۔ادھر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بتایا کہ رابی پیرزادہ کی درخواست پر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ فیس بک انتظامیہ کو پیر کے روز خط لکھیں گے اور ان سے کہیں گے کہ وہ ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے کی معلومات شیئر کریں۔

مزید :

کلچر -