فیض فیسٹیول 15 نومبر سے الحمرا میں ہوگا،معروف فنکار پرفارم کریں گے

فیض فیسٹیول 15 نومبر سے الحمرا میں ہوگا،معروف فنکار پرفارم کریں گے

  



لاہور(فلم رپورٹر)فیض فیسٹیول 15 نومبر سے الحمرا میں ہوگا جو تین روز تک جاری رہے تام منتظمین نے اس بار بھی اس فیسٹیول کو کمائی ذریعہ بنایا ہے کیونکہ شرکت کے لئے انٹری فری نہیں ہے بلکہ ہر ایونٹ کے لئے الگ الگ ٹکٹ خریدنا پڑے گی۔اس فسٹیول میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کی پرفارمنس پیش کی جائے گی جس کے ساتھ ساتھ کئی اہم موضوعات پر مبنی مذاکرے اور مباحثے بھی ہوں گے۔فیسٹیول کے ا?غاز پر 15 نومبر کو گلوکار علی سیٹھی پرفارم کریں گے جس میں شرکت کے لئے 1500 روپے کی ٹکٹ خریدنا ہوگی۔16 نومبر کو’رقص مے تیز کرو‘ کے لئے 500 روپے کی ٹکٹ رکھی گئی ہے۔اسی طرح عدیل ہاشمی اور ضیا محی الدین کے ساتھ ہونے والے پروگراموں کے لئے بالترتیب 500 اور 1000 روپے کی قیمت رکھی گئی ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے فیض فیسٹیول کی انتظامیہ کے اس فیصلے کو ماضی میں بھی عام لوگوں کی طرف سے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ فیض احمد فیض کی اولاد باپ کا نام بیچ کر کمائی کررہی ہے حالانکہ اس طرح کے فیسٹیول میں عوام کی شرکت کسی ٹکٹ کے بغیر ہونی چاہیے۔

مزید : کلچر