فلم انڈسٹری سے مایوسی، ناامیدی کا اندھیرا ختم ہو رہا ہے،کبریٰ خان

  فلم انڈسٹری سے مایوسی، ناامیدی کا اندھیرا ختم ہو رہا ہے،کبریٰ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل کبریٰ خان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری سے مایوسی اور ناامیدی کا اندھیرا ختم ہو رہا ہے نئی فلمیں کا میابی حاصل کررہی ہیں اس سے یہ حقیقت واضح ہوتی جا رہی ہے کہ فلم انڈسٹری میں دوبارہ رونقیں بحال ہونے والی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری زندگی کی پہلی فلم”جوانی پھر نہیں آنی2“ میر ے لئے بڑا خوشگوار تجربہ رہا اور اس تجربے کی بنیاد پر میں مزید تجربے کرنے کا ارادہ بھی کرچکی ہوں۔کبریٰ خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فلم کراچی سے ہو یا لاہو رسے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
اصل بات تو صرف یہ ہے کہ ہماری فلم پاکستانی ہے اور فلم انڈسڑی کی مضبوطی ہی فنکاروں کی مضبوطی ہے۔میں فلم اور ٹی وی دونوں میں کام کررہی ہوں میں نے ہمیشہ پرفارمنس سے بھرپور کرداروں کو ترجیح دی ہے۔

مزید :

کلچر -