آفرین کاپری ویب ٹی وی چینل سے دوبارہ پروگرام کافیصلہ

  آفرین کاپری ویب ٹی وی چینل سے دوبارہ پروگرام کافیصلہ

  



لاہور(فلم رپورٹر)معروف سٹیج اداکارہ آفرین پری ویب ٹی وی چینل سے دوبارہ اپنے پروگرام کا آغاز کریں گی، آفرین پری نے ایک ویب ٹی وی چینل سے بطور ہوسٹ ایک پروگرام شروع کیا تھا جس کی چند اقساط کے بعد انہوں نے چھوڑ دیا تھا۔ آفرین پری نے بتایاکہ انہوں نے یہ پروگرام اپنی سٹیج پر مصروفیت کی بناء پر چھوڑا تھا اور اب وہ دوبارہ اس شوکو ہوسٹ کرنے جارہی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس بار وہ اپنے اس پروگرام کو ایک نئے انداز سے ہوسٹ کرنے جارہی ہیں جس میں شوبز سے وابستہ شخصیات شریک ہوں گی اور ان سے ان کی فنی زندگی کے ساتھ ساتھ نجی زندگی بارے بھی سوالات کیئے جائیں گے۔آفرین پری نے مذید کہاکہ اس شومیں معروف گلوکار بھی شریک ہوں گے جو اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

مزید : کلچر