چین کے انٹر نیٹ اور متعلقہ خدماتی سیکٹرز کی توسیع برقرار 

چین کے انٹر نیٹ اور متعلقہ خدماتی سیکٹرز کی توسیع برقرار 

  



  بیجنگ (آئی این پی/شِنہوا) رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران چینی انٹر نیٹ اور اس سے وابستہ خدمات سیکٹر نے تیز  توسیع اورمنافع میں اضافہ برقرار رکھا ہے، جنوری سے ستمبر تک ان شعبوں کا کل ریونیو 860.4 ارب یو آن (122.26 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گیاجو 19.7 فیصد سالانہ زیادہ ہے،وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق یہ ریونیو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.3فیصد پوائنٹ زیادہ ہے جبکہ کاروباری منافع بھی گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 31.6 فیصد کے اضافے سے 73.1 ارب یو آن رہا،اضافے کی شرح گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 16.1فیصد پوائنٹ زیادہ رہی اور سال کے پہلے 6 ماہ کے مقابلے میں 8.9فیصد پوائنٹتیز رہی،دریں اثنا تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں اخراجات18.3فیصد سالانہ اضافے سے 34.6 ارب یو آن تک پہنچ گئے۔ شعبوں کیلئے انفارمیشن سروسز نے سب سے زیادہ ریونیو  ادا کیا جس کی آمدنی 566 ارب یو آن رہی جو کل ریونیو کا 65.8 فیصد ہے،علاوہ ازیں ڈیٹا سروسز کا ریونیو 21 فیصد اضافے کے ساتھ 7.93 ارب یو آن رہا،انٹر نیٹ سیکٹر چین کی نئی معیشت میں بنیادی عنصر بن گیا ہے۔ 

مزید : علاقائی