امریکا، ہیلووین پارٹی میں   فائرنگ،5 افراد ہلاک

امریکا، ہیلووین پارٹی میں   فائرنگ،5 افراد ہلاک

  



کیلی فورنیا(آئی این پی)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک ہیلووین پارٹی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جبکہ5 دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سان فرانسسکو کے مضافاتی علاقے میں واقع ایک گھر میں ہیلووین کے سلسلے میں ہونے والی ایک پارٹی میں 100 کے قریب افراد جمع تھے جب وہاں فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ ابھی تک کسی مشتبہ شخص کی شناخت یا گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ تاہم مقامی پولیس سربراہ کے مطابق اس واقعے کے بعد عوام کو کسی طرح کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ فائرنگ کی جگہ سے دو بندوقیں بھی ملی ہیں۔

مزید : علاقائی