چوہنگ اور نصیر آباد میں ٹریفک حادثات، 2افراد جان کی بازی گئے

چوہنگ اور نصیر آباد میں ٹریفک حادثات، 2افراد جان کی بازی گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے شاہ پور کانجراں میں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے تصادم کے دوران 29سالہ اظہر شدید زخمی ہو کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کردیا۔نصیر آباد کے علاقے والٹن روڈ کا رہائشی موٹر سائیکل سوار شہباز تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

مزید :

علاقائی -