ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا پولیس سٹیشن شادمان کا دورہ

ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا پولیس سٹیشن شادمان کا دورہ

  



لاہور (کر ائم رپو رٹر) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے پولیس سٹیشن شادمان کا اچانک دورہ کیا،تھانہ کے فرنٹ ڈیسک،ایس ایچ او روم، بیرک،رپورٹنگ روم سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے تھانہ کا ریکارڈ، صفائی کی صورتحال اور عملہ کی حاضری بھی چیک کی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈیوٹی پر تعینات عملہ کوہدایت کی کہ شہریوں کو بہترین خدمات فراہم کریں اور خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔اشفاق خان نے کہا کہ تھانہ محکمہ پولیس کی پہلی شناخت اورقانون کی بالا دستی کا اولین ذریعہ ہیں۔مصیبت زدہ انسانوں کی داد رسی اور انصاف کی فراہمی سے بڑھ کر کوئی نیکی نہیں۔ قیمتی جانوں کی قربانی دے کرامن اور تحفظ فراہم کرنے والا پولیس سے بڑھ کرکوئی محکمہ نہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان نے رجسٹرنمبر 13 میں اپنے تاثرات کا اندراج کیااورالرٹ ڈیوٹی کرنے پر تھانہ شادمان کے سنتری اور دیگر عملہ کو شاباش دی۔

مزید : علاقائی