تبلیغی اجتماع شرکا کے انخلاء کیلئے ٹریفک انتظامات مکمل

تبلیغی اجتماع شرکا کے انخلاء کیلئے ٹریفک انتظامات مکمل

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کا کہنا ہے کہ سالانہ تبلیغی اجتماع رائیونڈکے شرکا کے انخلاء کیلئے ٹریفک انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،اختتامی دعا کے وقت رائیونڈ سٹی/اجتماع آنیوالے تمام روڈز ٹریفک کیلئے بند ہونگے،اختتامی دعا کے وقت رائیونڈ سٹی آنیوالے تمام روڈز پر شرکا کی گاڑیوں کو یکطرفہ چلا یا جائے گا، رائیونڈ روڈ پاجیاں موڑ سے قزلباش چوک موٹروے تک دونوں اطراف پر ون وے چلایا جائے گا، بھوبتیاں چوک تا موہلنوال تک دونوں اطراف پر شرکاء کی گاڑیوں کو ون وے چلایا جائے گا، سندر روڈ پر رائیونڈ روڈ تا سندر اڈا ملتان روڈ، رائیوڈ مانگا روڈ، کوٹ رادھا کشن روڈ، اور صوئے آصل روڈ پر پر شرکا کی گاڑیوں کو یکطرفہ چلایا جائے گا،ان کا کہناتھا کہ انخلاء کے وقت کسی بھی قسم کی ٹریفک کو موٹروے اوررنگ روڈ سے جانب رائیونڈنہیں اترنے دیا جائے گا،انخلاء کے وقت سب سے پہلے موٹر سائیکل اور رکشہ اسٹینڈ پھر کار اسٹینڈ، ویگن اسٹینڈ، اور آخرمیں بس اسٹینڈ اور ٹرک اسٹینڈ کو خالی کروائے جائیں گے،ٹریفک کی روانی کیلئے وارڈنز کی اضافی نفری اور تمام دفتری سٹاف بھی تعینات کر دیا گیا۔

ہے،ٹریفک دباؤ کم ہونے پر روڈز پر ٹریفک کو معمول کے مطابق رواں دواں رکھا جائے گا، اختتامی دعا کے وقت کسی بھی گاڑی کو اجتماع روڈ پر کھڑا نہ ہونے دیا جائے، سی ٹی او کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کہاکہ اختتامی دعا کے بعد اگرکوئی ایمرجنسی رائیونڈ جانا چاہیے تو وہ فیروزپور روڈ سے براستہ للیانی روڈ، چونگی امر سدھو، گوالا کالونی ہلوکی سے جودھ پھاٹک رائیونڈ جا سکتے ہیں،اسی طرح مادر ملت موڑ تا پھاٹک ریلوے کراسنگ، کاچھا پھاٹک، ہلوکی، جودھ پھاٹک سے رائیونڈ جا سکتے ہیں، ان کا تھاکہ انخلا کے موقع پر رائیونڈ سٹی جانے والے شہری صبح7 بجے سے دوپہر12بجے تک رائیونڈ روڈ پر سفرکرنے سے گریز کریں،شہری ٹریفک پلان بارئے مزید آگاہی کیلئے ہیلپ لائن 15پر کال کر سکتے ہیں،علاوہ ازیں شہریوں کو راستہ ایپ اور راستہ ایف ایم کے ذریعے لمحہ بہ لمحہ رکھا جائے گا۔

مزید : علاقائی