کینٹ ڈویژن پولیس کا کریک ڈاؤن،169ملزم گرفتار

 کینٹ ڈویژن پولیس کا کریک ڈاؤن،169ملزم گرفتار

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) کینٹ ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملو ث169ملزمان گرفتار کر لیے۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے4 پسٹلز،2 رائفلزاور درجنوں گولیاں برآمد کی گئیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے30ملزمان کے قبضہ سے7 کلوگرام سے زائد چرس اور187لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ چوری، چیک ڈس آنر سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب10 اشتہاری مجر مان گرفتارجبکہ30 عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیا گیا۔ قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران10 ملزمان کو گرفتارکر کے ہزاروں روپے ٹکڑی رقم بر آمد کی گئی۔

ون ویلنگ، پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ، گداگری،پرائس کنٹرول اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر83ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

مزید : علاقائی