پولیس کی کارروائی،1840گرام چرس سمیت منشیات فروش گرفتار،مقدمہ درج
شیخوپورہ (بیورورپورٹ)ایس ایچ او تھانہ شرقپور خرم ڈوگر نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر شرقپور کے منشیات فروش راقب علی ولد لیاقت علی قوم گوندل سکنہ محلہ حافظ سندھی دربار شرقپور کو گرفتار کر کے 1840 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،منشیات فروش ہمارے کھلے دشمن ہیں ان کو یہ سخت پیغام ہے اور کسی منشیات فروش کو معافی نہیں دی جاے گی۔