خلیجی ممالک کے درمیان اختلافات ناقابل برداشت ہیں،امیر کویت 

خلیجی ممالک کے درمیان اختلافات ناقابل برداشت ہیں،امیر کویت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کویت سٹی (اے پی پی) امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کے درمیان اختلافات کا سلسلہ ناقابل برداشت ہوچکا ہے۔ وہ کویتی پارلیمنٹ کے نئے سیشن سے افتتاحی خطا ب کررہے تھے۔ عرب میڈیا کے مطابق امیر کویت نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کے درمیان اختلافات نے ہماری توانائیاں کمزور اور ہمارے کارناموں کو مخدوش کردیا ہے، صورتحال کا تقاضا ہے کہ اختلافات سے بالا ہوکر کام کیا جائے اور اتحاد کو مضبوط اور اپنے ٹھوس موقف کو بحال کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -