جرمن وزیر خارجہ کی یورپی ممالک سے متحد ہو جانے کی اپیل

جرمن وزیر خارجہ کی یورپی ممالک سے متحد ہو جانے کی اپیل

  



برلن(آئی این پی)جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے یورپی ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں اور مہاجرت جیسے عالمی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہو جائیں۔ ایک جرمن اخبار میں شائع ہونے والے تجزیے میں ہائیکو ماس نے 30 برس قبل دیوار برلن کے انہدام اور جرمنی کے اتحاد کو ایک ایسا واقعہ قرار دیا جس میں عوام اور جمہوریت پسندوں نے اپنا اہم کردار ادا کیا تھا۔ جرمن وزیر خارجہ کے مطابق نو نومبر 1989 کو پیش آنے والے واقعات اس بات کی یاد دہانی ہیں کہ یورپی اتحاد کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور جرمنی اس کام کو آگے بڑھائے گا۔

مزید : علاقائی