برطانیہ کا کنٹینر میں مردہ پائے گئے 39 افراد کی شناخت کیلئے ویتنام سے رابطہ

برطانیہ کا کنٹینر میں مردہ پائے گئے 39 افراد کی شناخت کیلئے ویتنام سے رابطہ

  



لندن(صباح نیوز)   برطانوی پولیس نے کہا کہ کنٹینر میں مردہ پائے گئی39 افراد ویتنام کے شہری ہو سکتے ہیں۔اس معاملے کی تحقیقات کرنے والے اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل ٹم سمتھ کے ایک بیان کے مطابق 23 اکتوبر کو گریس ایسکس میں ایک کنٹینر میں 39 افرادمردہ پائے گئے معاملے کی جانچ میں پیش رفت ہوئی۔ پولیس کا خیال ہے کہ تمام افراد ویتنام کے شہری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ویتنام کی حکومت کے رابطے میں ہیں، ہم نے برطانیہ اور ویت نام میں کچھ خاندانوں سے رابطہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مردہ پائے گئے افراد کی شناخت کے ثبوت جمع کئے جا ر ہے ہیں، مردہ افراد کی شناخت کے لیے لوگوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

مزید : علاقائی