سابق تحصیل ناظم فیصل آباد زاہد محمود کے ورانٹ گرفتاری جاری

سابق تحصیل ناظم فیصل آباد زاہد محمود کے ورانٹ گرفتاری جاری

  



لاہور(نامہ نگار) ہتک عزت کی رقم ادا نہ کرنے کے کیس میں سیشن کورٹ نے سابق تحصیل ناظم فیصل آباد زاہد محمود کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیئے،عدالت نے ہتک عزت کے دعویٰ پر باربار طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر کارروائی کی ہے،سابق تحصیل ناظم کے خلاف محمد علی ایڈووکیٹ نے دعوی دائر کررکھا ہے کہ زاہد محمود نے میرے خلاف جھوٹا پروپگنڈہ کیا جس سے میری شہرت متاثر ہوئی،عدالتی حکم کے باوجود ہتک عزت کی رقم سابق تحصیل ناظم ادا نہیں کررہا،عدالت سے استدعاہے کہ ہتک عزت کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : علاقائی