منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا حکم

  منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا حکم

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو اپنے اپنے علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ اشفاق خان نے کہا کہ طلبا و طالبات کو نشے میں مبتلا کرنے والے سماج دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، زیرو ٹالرنس اپنایا جائے۔لاہور پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران ابتک 684 منشیات فروش گرفتار کرکے 659مقدمات درج کئے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران سٹی ڈویژن نے146، کینٹ ڈویژن131، سول لائن ڈویژن60، صدر ڈویژن141، اقبال ٹاؤن ڈویژن92جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے114ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے235 کلو182گرام چرس،858گرام ہیروئن،400.5 گرام آئس، 24کلوگرام سے زائد افیون، 1240 نشہ آور کیپسول،11کلوگرام سے زائد بھنگ اور6044 لیٹرشراب بھی برآمدکی گئی۔اشفاق خان نے مزید کہا کہ منشیات کے مستقل خاتمے کے لئے لاہور پولیس اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے درمیان انفارمیشن شیئرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔لاہور پولیس کا شہر بھر سے منشیات فروشی کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔منشیات کے مقروہ دہندے میں ملوث عناصر کا قلع قمع کر کے رہیں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ لاہور پولیس تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کو منشیات کے نقصانات بارے آگاہی دینے کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید : علاقائی