شاہدرہڈولفن سکواڈ کی کارروائی، ڈکیت گینگ کا سرغنہ برآمد، ساتھی فرار

  شاہدرہڈولفن سکواڈ کی کارروائی، ڈکیت گینگ کا سرغنہ برآمد، ساتھی فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ شاہدرہ نے جیا موسیٰ کے قریب ڈکیتی کی واردات ناکام بناتے ہوئے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہو گیاٍ۔ تفصیلات کے مطابق ڈولفن ٹیم شاہدرہ کے علاقہ جیا موسیٰ میں معمول کی گشت پر تھی کہ ایک شہری نے ڈولفن اہلکاروں کو اطلاع دی کہ 3ڈاکو گن پوائنٹ پر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے ہیں جن پر ڈولفن ٹیم فی الفور موقع پرپہنچی تو ڈاکوؤں نے ڈولفن ٹیم کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی اور موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر ڈولفن سکواڈ نے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری رکھتے ہوئے 25نمبر سٹاپ کے قریب راؤنڈ اپ کر لیا۔ 2ڈاکو تنگ گلیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے شہریوں کی کثیر تعداد موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے ڈولفن زندہ باد کے نعرے لگائے اور ڈولفن سکواڈ کا جان پر کھیل کر ڈاکو کو گرفتار کرنے پرخراج تحسین پیش کیا گرفتار ڈاکو کی شناخت زاہد کے نام سے ہوئی ہے،ملزمان قبل ازیں بھی شاہدرہ کے علاقہ میں متعد د وارداتیں کر چکے ہیں جبکہ ملزمان بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے ارکان ہیں گرفتار ملزم نے شیخوپورہ میں بھی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ڈولفن ٹیم نے کاروائی کے لیے ڈاکو کو تھانہ شاہدرہ کے حوالے کر دیا۔

مزید :

علاقائی -