قصور، فیکٹری میں آتشزدگی،لاکھوں مالیت کاگتہ جل گیا

  قصور، فیکٹری میں آتشزدگی،لاکھوں مالیت کاگتہ جل گیا

  



قصور (بیورورپورٹ) قصور فیروزپور روڈ اقبال نگر کے قریب گتہ فیکٹری میں آتشزدگی سے لاکھوں کا گتہ اور فیکٹری میں پڑا ہواسا ما ن جل گیا۔تفصیلات کے مطابق شیخ محبوب الہی کی گتہ فیکٹری میں بجلی کا سرکٹ شارٹ ہونے پر آگ بھڑک اٹھی جس نے کمروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اطلاع ملنے پر ریسکیو کے عملہ نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا تاہم فیکٹری مالکان کے مطابق 15 لاکھ سے زائد کے نقصان کا اندازہ لگایا گیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے

مزید : علاقائی