کامونکے،درینہ رنجش پر فائرنگ کرکے معمر شخص کو شدید زخمی کردیا

  کامونکے،درینہ رنجش پر فائرنگ کرکے معمر شخص کو شدید زخمی کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کامونکے(نمائندہ خصوصی، نمائندہ پاکستان)درینہ رنجش پر فائرنگ کرکے معمر شخص کو شدید زخمی کردیا گیا۔بتایاگیاہے کہ صدر الدین کالونی کے پراپرٹی ایڈوائزر محمد سر فراز اور محمد جمیل اکرم میں درینہ رنجش چل رہی ہے۔گذشتہ روز محمد جمیل اکرم نے گھر کی گھنٹی بجائی تو اس دوران محمد سرفراز کے والد محمد نواز تبسم نے دروزاہ کھولا تو تو ملزم محمد جمیل اکرم نے فائرنگ کرکے اُسے شدید زخمی کردیا۔ایمن آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

۔۔۔۔

مزید :

علاقائی -