ریاض:مسافروں پر ایئر پورٹ فیس کا نفاذ

  ریاض:مسافروں پر ایئر پورٹ فیس کا نفاذ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کے تمام ایئر پورٹس کی راہداریوں کے استعمال کی مد میں فی مسافر 10 ریال فیس وصول کی جائیگی۔ وزیر نقل و حمل نے فیس کی منظوری دے دی ہے۔ قانون پر عمل درآمدیکم جنوری 2020 سے مملکت کے تمام ہوائی اڈوں پر کیا جائیگا۔مجوزہ فیس آمد اور روانگی کے لیے مقرر کی گئی ہے۔ فیس تمام مسافروں سے وصول کی جائے گی تاہم ایئر لائن کا عملہ اور شیر خوار بچے اس سے مستثنی ہونگے۔

سعودی وزارت نقل و حمل کی جانب سے ملک کی تمام فضائی کمپنیوں کو جاری کیے جانے والے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تمام قومی فضائی کمپنیاں اپنے مسافروں سے ایئر پورٹ فیس کے لیے ٹکٹوں کے نرخوں میں مقررہ رقم شامل کریں۔ایئر پورٹ کی راہداری استعمال کرنے کی فیس دوطرفہ طور پر وصول کی جائے گی۔ فیس پر 5 فیصد ویلوایڈڈ ٹیکس بھی لگایاجائے گا۔

مزید :

علاقائی -