کردوں کا فوج میں شمولیت پر آمادگی کا اعلان
دمشق (اے پی پی) شام میں کردوں نے فوج میں شمولیت کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کردیا ہے۔ شام کی کرد ڈیموکریٹک ملیشیا کی سیاسی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ حکومت شام کے ساتھ معاہدہ ہوجانے کی صورت میں کرد ملیشیا کے جوان فوج میں شمولیت کے لیے تیار ہیں۔شام کی کرد ڈیموکریٹک ملیشیا کی سیاسی کونسل کی مجلس عاملہ کی چئیرمین الہام احمد نے روسی خبررساں ایجنسی کوانٹرویو میں کہا کہ فوج میں کرد ملیشیا کی شمولیت ایک یا دو دن کا کام نہیں ہے بلکہ اس کے لیے دمشق حکومت کے ساتھ معاہدے کی ضرورت ہے۔