جاپانی کمپنیاں شمسی توانائی کو ذخیرہ کرنے کیلئے بیٹریاں تیار کرنے میں مصروف

  جاپانی کمپنیاں شمسی توانائی کو ذخیرہ کرنے کیلئے بیٹریاں تیار کرنے میں ...

  



ٹوکیو (اے پی پی) جاپان میں مصنوعات ساز کمپنیاں شمسی توانائی کو ذخیرہ کرنے بیٹریاں بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں یہ نظام ایک دہائی قبل شمسی توانائی کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے شروع کیا گیا تھا اور اس وقت 25 لاکھ سے زیادہ گھرانے اس نظام میں شامل ہیں۔مذکورہ گھر ابھی بھی بجلی کی کمپنیوں کو بجلی فروخت کر سکیں گے لیکن اْن کو ملنے والی قیمت اب بہت کم رہ جائے گی۔کمپنیوں کو توقع ہے کہ اس وجہ سے سٹوریج بیٹریوں کی مانگ میں اضافہ ہو گا کیونکہ کئی گھر اضافی بجلی کو اپنے پاس محفوظ رکھنے کو ترجیح دیں گے جس کو بعد میں یا کسی قدرتی سانحے کی صورت میں استعمال کیا جا سکے گا۔

مزید : علاقائی