ہتک عزت دعویٰ کیس کی سماعت،عفت عمر کا بیان ریکارڈ سماعت 9 نومبر تک ملتوی

  ہتک عزت دعویٰ کیس کی سماعت،عفت عمر کا بیان ریکارڈ سماعت 9 نومبر تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے گلوکارعلی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف 100 کروڑ روپے کے ہتک عزت کے دعوی پر سماعت 9 نومبر تک ملتوی کردی،گزشتہ روزاعدالت نے داکارہ عفت عمر کا مکمل بیان قلمبند کیا،ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے علی ظفر کے دعوی پر سماعت کی،عفت عمر نے علی ظفر کے خلاف اپنا بیان ریکارڈ کرا تے ہوئے کہا کہ میں پروفیشنل ایکٹر ہوں،میں ٹی وی پروگرام کی ڈائریکٹر بھی ہوں، میں اس شعبہ میں پچھلے 30 سال سے ہوں، میں نے اپنے کیئر کا آغاز ماڈل کے طور پر کیا، میں نے ڈرامہ سیریل محبت آگ سی وغیرہ بھی کئے،میں علی ظفر اور میشا شفیع دونوں کو جانتی ہوں، علی ظفر کے والد میرے استاد بھی تھے، علی ظفر نے ماڈلنگ شروع کرتے ہوئے مجھ سے رابطہ کیا، علی ظفر نے اپنا پہلا پلے میرے ساتھ مل کر ٹی وی پر کیا، میشا اور ان کی والدہ کی اس فیلڈ میں بہت زیادہ عزت ہے، مجھے میشا کے ٹویٹ کا اسی دن پتہ چلا۔
، اس ٹویٹ سے 10 دن پہلے میشا مجھے میرے گھر کھانے پر ملی، وہ بہت زیادہ پریشان تھیں،میں نے میشا سے پیپسی بیٹل بینڈ کے متعلق پوچھا،میشا نے اس وقت مجھے بتانے سے انکار کیا،میشا نے ٹویٹ کے بعد مجھے تفصیلی بتایا،مجھے لگتا ہے میشا اس متعلق سچ بول رہی ہے، میشا کے ٹویٹ کے بعد مختلف خواتین نے علی ظفر کے خلاف یہ الزام لگایا، ہمنہ نے بھی علی ظفر کے خلاف یہ الزام لگایا، 98 فیصد خواتین ان معاملات کے متعلق سچ بولتی ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ میں الزام لگانے والی کسی خاتون کو ذاتی طور پر نہیں جانتی، میں ایسی خواتین کو بھی جانتی ہوں جو جنسی ہراسگی کا شکار ہوئیں، میں ان کی اجازت کے بغیر نام نہیں بتا سکتی، یہ بہت مشکل ہوتا ہے کہ کوئی خاتون عوامی سطح پر یہ سب بتائے، مجھے نہیں لگتا کہ یہ کوئی سوچی سمجھی سازش ہے، میں میشا کی دوست ہونے کی وجہ سے اس کو سپورٹ نہیں کر رہی ہوں،اگر یہاں میشا غلط ہوتی تو اسکے بھی خلاف ہوتی، علی ظفر کے وکیل نے پوچھاکی کیا آپ سارا راضی کو جانتی ہیں،جس پر انہوں نے کہا کہ سارا راضی علی ظفر کی بیوی کی دوست ہے،واضح رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع کی والدہ اداکارہ صبا حمید بیٹی کے حق میں بیان قلمبند کرا چکی ہیں۔

مزید :

علاقائی -