تہران، خطیب نے عراقی مظاہرین کو”انگریز شیعہ“قراردے دیا
تہران(آئی این پی)عراق میں مظاہرین کے لیے بدخواہی کا اظہار کرتے ہوئے تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے عراقی احتجاج کنندگان پر الزام عائد کیا کہ وہ "انگریز شیعہ" ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نماز جمعہ کے خطبے کے دوران محمد علی موحدی کرمانی نے کہا کہ "برطانیہ کے شیعہ عراقی عوام کی صفوں میں گھس آئے ہیں۔کرمانی نے مزید کہا کہ "بعض منحرف جماعتیں جن کو ہم انگریز شیعہ قرار دے سکتے ہیں وہ عراقی عوام کے اندر داخل ہو گئی ہیں، عراقی عوام کو خبردار رہنا ہو گا۔یاد رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے عراق اور لبنان میں کئی ہفتوں سے جاری عوامی احتجاج کے بارے میں کہا تھا کہ "یہ ہنگامہ آرائی اور بلوے کی کارروائیاں ہیں جو امریکا، اسرائیل اور خطے کے بعض ممالک کی جانب سے کرائی جا رہی ہیں۔فارس نیوز ایجنسی کے مطابق خامنہ ای نے بدھ کے روز اپنے خطاب میں زور دیا کہ لوگوں کے مطالبات ان کے ملکوں کے قوانین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے پورے ہونے چاہئیں۔ایرانی سپریم لیڈر نے عراقیوں اور لبنانیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں امن و استحکام برقرار رکھیں۔