نولکھا،گھریلو حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے خود کشی کر لی

نولکھا،گھریلو حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے خود کشی کر لی

  



لاہور (کرائم رپورٹر)نولکھا کے علاقے میں ڈیڑھ ماہ قبل دولہا بننے والے 27 سالہ نوجوان نے گھریلو حالات سے تنگ آکر اپنی کنپٹی پر گولی مار کر خود کشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق بھاٹی گیٹ کا رہائشی 27 سالہ قاسم ریلوے اسٹیشن پر واقع کالج میں سکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کرتا تھا گزشتہ روز قاسم نے دوران ڈیوٹی اپنی رائفل سے اپنی کنپٹی پر گولی مار کر خود کشی کرلی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کرکے ورثاء کی جانب سے پوسٹ مارٹم سے انکار پر لاش قانونی کارروائی کے بعد تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کردی گھر لاش پہنچتے ہیں کہرام مچ گیا پولیس کے مطابق متوفی کی کچھ عرصہ قبل شادی ہوئی تھی۔

مزید : علاقائی