پلاسٹک بیگز کا استعمال آلودگی کا موجب بن رہاہے، ہلا ل احمر

پلاسٹک بیگز کا استعمال آلودگی کا موجب بن رہاہے، ہلا ل احمر

  



لاہور (کرائم رپورٹر) پاکستان ریڈ کریسنٹ وڈولفن سکواڈ لاہور کے باہمی اشتراک سے مال روڈ پر عوام الناس میں ماحولیاتی تبدیلیوں اور پلاسٹک بیگز کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم کے لیے ماحول دوست کپڑے کے تھیلے تقسیم کیے گئے اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز شہزاد رفیق اعوان اور سیکرٹری ہلال احمر محمد زاہد نے شہریوں میں کپڑے کے تھیلے تقسیم کیے اس موقع پر سیکرٹری ہلال احمر نے کہا کہ صوبائی دارلحکومت میں فضائی آلودگی بڑھ رہی ہے پلاسٹک بیگز کا استعمال انتہائی خطرناک حد تک آلودگی میں اضافے کا مو جب بن رہاہے ایسی حقیقت دنیا کو سمجھانی ہو گی شہریوں کو آگاہی دینی ہو گی ورنہ ہماری آنے والی نسلیں اس سے شدید متاثر ہو سکتی ہیں ڈی ایس پی ڈولفن شہزاد رفیق اعوان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانا وقت کی اشد ضرورت ہے ہلال احمر کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔

 ڈولفن سکواڈ کا اس حوالہ سے تعاون ہمارے لیے خوش آئند اور اطمینان کا باعث ہے شہریوں کو چاہیے کہ وہ پلاسٹک بیگز سے چھٹکا را حاصل کریں اورماحول دوست کپڑے کے تھیلے کے استعمال میں لائیں تاکہ ماحول کو مزید آلودگی سے بچایا جا سکے۔

مزید : علاقائی