شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کا "پولوان پنک"  میلہ کل منعقد ہو گا

شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کا "پولوان پنک"  میلہ کل منعقد ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈریسرچ سنٹر اور لاہور پولوکلب کے اشتراک سے بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لیے 104th ایف آئی پی کپ کا انعقاد مورخہ03نومبر 2019بروز اتوار، بوقت دوپہر 1:30سے شام 5بجے لاہور پولو کلب، جی او آر1میں ہو گا۔ تقریب میں نیزہ بازی، ائیر شو، بچوں کیلئے پیڈل کارز، نیل آرٹ، فیس پینٹنگ اور کھانے پینے کے سٹالز کے ساتھ ساتھ ایک نمائشی میچ بھی کھیلا جائے گاجہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے۔ مشہورمیوزیکل بینڈ کواڈرم کی خصوصی پرفارمنس بھی پروگرام کا حصہ ہے۔بریسٹ کینسر کی شرح دنیا بھر میں خواتین میں پایا جانے والے کینسر میں سب سے زیادہ ہے اور پاکستان میں اس مرض کی شرح ایشیاء بھر میں سب سے زیادہ ہے۔  اس مرض سے آگاہی کے لیے شوکت خانم ہسپتال ہر سال "پولوان پنک" میلے کا انعقاد کرتا ہے جس میں فیملی کے ہر ممبر کی دلچسپی کا انتظام کیا جا تا ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ شرکت کریں اور اس مرض سے آگاہی حاصل کریں۔پی آر جی ایم ای اے شاہی قلعہ لاہور میں ''   سسٹین ایبل فیشن کریئشن'' کی اس پروقار تقریب میں آپ کو خوش آمدید کہتا ہے۔

مزید :

کامرس -