ایپل نے مرکنٹائل پیسیفک کو  پاکستان کیلئے ڈسٹری بیوٹر تقرر کردیا

ایپل نے مرکنٹائل پیسیفک کو  پاکستان کیلئے ڈسٹری بیوٹر تقرر کردیا

  



 لاہور(پ ر) مرکنٹائل پیسیفک سنگاپور، موبائل فون ڈسٹری بیوشن کے حوا لے سے دنیا کی صفِ اوّل کمپنیوں میں شمار کی جاتی ہے۔ اسی لیے ایپل نے پاکستان اور افغانستان میں انہیں بطور ریجنل ڈسٹری بیوٹر منتخب کیا ہے۔کمپنی کا وسیع و عریض نیٹ ورک، کئی پارٹنرز کے ساتھ دنیا بھر میں پھیلا ہوا ہے تاکہ دنیا کے ہر کونے تک مرکنٹائل پیسیفک کا وسیع پورٹفولیو، مایہ ناز برانڈز کے مقبول ماڈلز کے ساتھ دستیاب ہو۔مرکنٹائل پیسیفک پاکستان میں یہی برانڈز لا رہی ہے۔ ملک بھر میں انہوں نے اپنے ماڈلز دستیاب کرنے کے لیے ایئرلنک کمیونیکیشن کا انتخاب برائے ڈسٹری بیوشن پارٹنر کیا ہے۔ جناب سائمن مالٹ، گلوبل اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ، مرکنٹائل پیسیفک، نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بولا کہ ”ہم بہت خوش ہیں کہ پاکستان میں ایئرلنک کمیونیکیشن جو کہ ایک معروف نام ہے، ہمارے موبائل فون ڈسٹری بیوٹر بنے ہیں۔موقع پر اپنی رائے پیش کرتے ہوئے جناب مظفر حیات پراچہ، سی-ای-او، ایئرلنک کمیونیکیشن نے بتایا کہ ”ایئرلنک کمیونیکیشن بہترین مصنوعات کو اپنے صارفین تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں اور یہ بین الاقوامی اشتراک اسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستان میں پریمیئم برانڈز کی ما نگ بڑھتی جارہی ہے اور مستقبل روشن و درخشاں دکھ رہا ہے“۔

مزید : کامرس