رواں مالی سال،جوتوں ک برآمدات میں 26فیصد اضٓافہ

رواں مالی سال،جوتوں ک برآمدات میں 26فیصد اضٓافہ

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران جوتوں کی برآمدات میں 26.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2019ء  کے دوران برآمدات کا حجم 37.1 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات سے 29.3 ملین ڈالر زر مبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران جوتوں کی برآمدات میں 7.8 ملین ڈالر یعنی 26 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید : کامرس