امریکہ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

  امریکہ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

  



نیویارک(آن لائن) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 3 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا جس کی وجہ چین کیساتھ تجارتی کشیدگی میں کمی اور دونوں ملکوں کی توقع سے بہتر اقتصادی ڈیٹا رپورٹس ہیں۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 2.07 ڈالر (3.5 فیصد) بڑھ کر 61.69 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 2.02 ڈالر (3.7 فیصد) اضافے کیساتھ 56.20 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

مزید : کامرس