پاک برطانیہ تجارت وسرمایہ کاری کانفرنس 10دسمبر کو ہوگی 

پاک برطانیہ تجارت وسرمایہ کاری کانفرنس 10دسمبر کو ہوگی 

  



راولپنڈی (اے پی پی) تیسری پاک برطانیہ تجارت و سرمایہ کاری کانفرنس راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام 10دسمبر کو برطانیہ کے شہر برمنگھم میں منعقد ہو گی۔ پاک برطانیہ تجارت و سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستانی تاجروں کی بھرپور دلچسپی سامنے آئی ہے اور آرگنائزنگ کمیٹی کو درجنوں کمپنیز کی جانب سے کانفرنس میں شرکت اور سٹالز لگانے کی درخواستیں موصول ہو گئیں۔سرکاری خبر رساں ادارے کو دستیاب معلومات کے مطابق قبل ازیں دوسری سالانہ برطانیہ پاکستان تجارت وسرمایہ کاری کانفرنس گذشتہ برس  دسمبر میں منعقد ہوئی تھی۔ کانفرنس میں برطانیہ اور پاکستان کی 50 سے زائدکمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی تھی۔کانفرنس کا مقصد پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع، مارکیٹ کو دیکھتے ہوئے برطانیہ کے لئے موجود تعاون کے بارے میں آگہی میں اضافے اور دونوں ملکوں کے لئے ایسا فورم فراہم کرنا تھا جہاں سے وہ اہم رابطے پیدا کرسکیں۔ کانفرنس میں سینئیر وزیربرائے وزارت خارجہ بیرونس سعیدہ وارثی نے خصوصی شرکت کی تھی۔

مزید : کامرس