گھی مینو فیکچرز کے وزارت تجارت سے مذاکرات کامیاب،گھی کی قیمتوں میں 8سے 10روپے فی کلو کمی پر اتفاق
اسلام آ باد(سٹاف رپورٹر) مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ گھی مینوفیکچررز اور وزارت تجارت کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد ایکسل لوڈ پالیسی کو معطل کرکے گھی کی قیمتوں میں آٹھ سے دس روپے فی کلو کمی کروائی گئی ہے،وزیراعظم عمران خان کے وعدے کے مطابق قیمتوں میں کمی کروائی تاکہ عوام کو سستے داموں گھی ملے۔ہفتہ کو مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایکسل لوڈ پالیسی کو معطل کرنے سے گھی کی قیمتوں میں کمی کروائی،وزیراعظم عمران خان کے وعدے کے مطابق قیمتوں میں کمی کروائی تاکہ عوام کو سستے داموں گھی ملے،ایکسل لوڈ پالیسی کو معطل کرنے سے فی کلو گھی میں آٹھ سے دس روپے کمی کروائی ہے،پاکستان وناسپتی گھی مینوفیکچررز اور وزارت تجارت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوئے۔
گھی سستا